حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں خانۂ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جناب بہرام کیان نے " قرآن فاؤنڈیشن کراچی" کے صدر کے ساتھ ملاقات میں قرآن کریم کے تمام مسلمانوں کے لئے بطور نکتۂ اشتراک اور انہیں آپس میں جوڑنے کا ذریعہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:آپ خیال رکھیں کہ آپ کے ادارے کی جانب سے کی جانے والی قرآن پاک کی سرگرمیاں صرف شیعوں تک محدود نہ ہوں۔
اس ملاقات میں قرآن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید خاور رضا نے شیعہ کمیونٹی میں قرآنی علوم کی ترویج میں اس ادارے کی فعالیت کو بیان کرتے ہوئے کہا: قرآن فاؤنڈیشن نے ۱۹۹۵ میلادی میں اپنے کام کا آغاز کیا اور ہماری پہلی فعالیت بھی خانۂ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کے تعاون سے ہی انجام پائی۔ ہم نے شروع شروع میں قرآن کریم کے ابتدائی طور پر تعلیم کو شروع کیا اور اب الحمد للہ صرف کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بیالیس مراکز کام کر رہے ہیں جن میں تجوید، روخوانی اور روانخوانی کے کورسز کروائے جاتے ہیں اور خواتین سے مخصوص سنٹرز میں بھی بارہ سو سے زیادہ خواتین قرآن کریم کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: ہماری خواہش ہے کہ خانۂ فرہنگ ایران کے تعاون سے جمہوری اسلامی ایران میں موجود قرانی سنٹرز سے اپنے روابط کو مزید مستحکم کرتے ہوئے ایران ہی میں مربیانِ قرآن کریم کے لئے کورسز ، پاکستان میں قرآنی مقابلوں، ممتاز اور برجستہ قاریان قرآن کریم کو مدعو کرتے ہوئے ان کے درمیان مقابلۂ حسن قرائت وغیرہ کا اہتمام کریں۔
خانۂ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جناب بہرام کیان نے بھی قرآن فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئےکہا: خانۂ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران قرآن فاؤنڈیشن کی جانب سے قرآن کریم کی تعلیم کے سلسلے میں اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اپنے پروگرامز میں تعاون پر خوش آمدید کہتا ہے اور اس سنٹر کے تمام مطلوبہ امور میں اپنی طرف سے ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں۔
خانۂ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر نے قرآن کریم کے تمام مسلمانوں کے لئے بطور نکتۂ اشتراک اور انہیں آپس میں جوڑنے کا ذریعہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: پاکستان کی عوام سماجی، سیاسی اور حیثیتی طبقے سے قطع نظر قرآن کریم سے دلی لگاؤ رکھتی ہے۔
انہوں نے آخر میں قرآن فاؤونڈیشن کے اراکین کو تجویز دیتے ہوئے کہا: آپ خیال رکھیں کہ آپ کے ادارے کی جانب سے کی جانے والی قرآن پاک کی سرگرمیاں صرف شیعوں تک محدود نہ ہوں۔
آپ کا تبصرہ